کوئٹہ: کیسکو لیبر یونین بلوچستان کا اجلاس صدر پیر محمد کاکڑ کے صدارت میں ہوا جنرل سیکر ٹری ملک سعید جان لہڑی چیف ارگنائزر اسلام یوسفزئی حاجی عبد المجید خلیل احمد بلوچ آصف شاہوانی نصر اللہ بنگلزئی عزیزاحمد سارنگزئی بابو خورشید ریسانی حاجی عبد السلام الیاس احمدودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے پیر محمد کاکڑ اسلام خان یوسفزئی ملک سعید جان لہڑی نے کہا کہ م نہاد یونین کے جانب سے آئے روز دفاتر کے بندش جلسے مظاہرے کیسکو کی نجکاری کاسازش ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف کیسکو خسارے میں جارہی ہے دوسری طرف ہر مہینے میں کئی روزدوران کام ڈیوٹی ہاورز میںڈی رجسٹرد یونین کے جانب سے غیر ضروری مظاہرے کئے جارہے ہیں زبردستی دفاتر بند کرکے سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کیا جاتاہے کام کے بندش اور گاڑیوں کے استعمال سے فیول کے مد کیسکو کا ڈبل نقصان ہو تاہے۔
انھوں نے کہا کہ یہی مظاہرے سکنڈ ٹائم یا چھٹیوں کے دن میں بھی کئے جاسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ کیسکو کا خسارہ دوسو ارب تک پہنچ گیا ہے کیسکو کمپنی نام نہاد یونین اور کرپٹ آفیسران کے ملی بھگت سے ایک منظم منصوبے کے تحت مالی طور پر تباہ کیا جارہا ہے دوسری طرف کرپٹ آفیسران اور یونین کے عہدیدران کے مالی اثا ثے بڑھ رہی ہے کیسکو جو اہلکارپیدل تھا نام نہاد ہائیڈرو یونین کے عہدیدار بننے کے بعدوہ گاڑی کے مالک بن گئے جو چھوٹی گاڑی کے مالک تھا وہ بڑی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کمپنی ابتری کی طرف جارہی ہے اور ڈی رجسٹرد یونین کے عہدیداروں کے مالی حالت ہر گزر تے روزکے ساتھ بہتر ہورہی ہیں انھوں نے کہا کہ ہڑتال اور مظاہرے کیسکو کو مالی طور پر تباہ کرکے نجکاری کی سازش ہے جو کیسکو لیبر یونین بلوچستان کسی صور ت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے انھوں نے کیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایک ریٹائرڈ آفیسر کے ایما پر کمپنی میں آئے روز ہڑتال اور کام کے بندش دفاتر کی تالہ بندی اور سرکاری وسائل کا نوٹس لے ملوث آٖفیسران اور اہلکاروں کے خلاف کاورائی کرے۔
انھوں نے کہا کہ کیسکو انتظامیہ یہ بھی مطالبہ کہا کہ اس ریٹائرڈ آفیسر جو قانونی طور پر ٹریڈ یونین ازم نہیں کر سکتے ہیں کے بلیک میلنگ میں نہ آئے کمپنی کوقانون کے مطابق چلائے آئے روزدفاترکے بندش اورہڑتال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے۔
انھوں نے کیسکو انتظا میہ سے پر زوریہ مطالبہ بھی کیا کہ ملک کے دیگر بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں نے حکو مت کے جانب سے اعلان کردہ 44 فیصد ہائوس ریکوزیشن کا اضافہ کر دیا لیکن کیسکو کے محنت کش ابھی تک اس محروم لہذا کیسکو انتظا میہ جلد از جلد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے ۔