|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2022

نوشکی : پاک افغان بارڈر پر ٹریڈ گیٹ کھولنے سے نوشکی میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ نوشکی ملیشیا کرنل محمد وقاص علی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد نعیم گچکی ایس پی غلام حسین باجوئی بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا ایک ہفتے کے اندر ٹریڈ شروع کردی جائے گی جس سے عوام ریلیف روزگار کے مواقع اور امن امان کی صورتحال بھی بہتر ہو گی باڑ کی حفاظت آپکی زمہ داری ہوگی عوام کو ریلیف دینا ہمارا کام ہے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا اور انھیں بہتر سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

ٹریڈ گیٹ سے لسٹ کے مطابق اشیا کی نقل حمل پر کوئی پابندی نہیں ہو گی منشیات اسلحہ اور غیر قانونی اشیا کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دینگے گاڑیوں کی سیاہ شیشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کے مشکلات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سروے کرکے دوسرا گیٹ بھی کھولیں گے زرعی مقاصد کے حصول کے بارڈر علاقے میں پانچ سو سولر کی تنصیب بھی عمل میں لائی جارہی ہیں جس زراعت کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا عوام کے تعاون سے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے نوشکی کے عوامی نمائندوں کے تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر سردار محمد آصف مینگل سردار آصف شیر جمالدینی جیمیت علما اسلام کے رہنما میر غلام دستگیر بادینی بی این پی کے رہنما میر خورشید جمالدینی بازار پنچایت کے صدر ذولفقار علی بلوچ اور دیگر قبائلی عمائدین نے باڈر سے ٹریڈ شروع کرانے پر وفاقی حکومت اور کرنل محمد وقاص علی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے آس سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کیں۔