|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2022

تربت:   نیشنل پارٹی تحصیل تربت گھنہ پھلانی خواتین یونٹ کا اجلاس زیر صدارت ضلع کیچ کے صدر میجر جمیل احمد دشتی کے منعقد ہوا جس میں یونٹ کے عہدہ داروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس میں یونٹ سیکرٹری بی بی گل بلوچ ڈپٹی سیکرٹری خدیجہ بلوچ اور کونسلران ناحیدہ ،مہر جان،بی بی شاہ جان منتخب ہوے۔

اجلاس میں بی بی شاہ جان،ناحیدہ آبسر یونٹ کے کونسلر شہناز اقبال بلوچ سابقہ مرکزی پروفشنل سیکرٹری ڈاکٹر عبدلغفور نے خطاب کیا اور آخر میں ضلع کیچ کے صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی نے خطاب کرتے ہوے کہا میرے لئے خصوصاً بلوچستان نیشنل پارٹی کیلئے بہت خوشی کی بات ہے کہ بلوچ شیرزال خواتین اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ سیاسی انداز میں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں، انہی باشعور خواتین کی ہمت اور حوصلے کو مشعل راہ بناکر آپ کو آج سے بلکہ ابھی سے منصوبہ بندی شروع کرنا ہوگی اگر خواتین سب کی رضا مندی سے بلدیاتی انتخابات حصہ لینا چاہتی ہیں تو ہم کوئی فرق نہیں کریں گے میجر جمیل احمد دشتی نے یونٹ سیکرٹری ڈپٹی سیکرٹری اور کونسلران کو ہدایت کرتے ہوے کہا آپ صرف گنھہ پھلانی نہیں بلکہ پورے بلوچستان میں محنت کرنا ہوگی۔

اپنی طاقت کو افرادی قوت کو روز بہ روز بڑھانا ہو گی تاکہ قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کاروان میں سپاہی کا کردار ادا کر سکیں اس موقع پر ضلع کیچ کے سیکرٹری جنرل نصیر احمد گچکی ڈپٹی سیکرٹری نصیر احمد بگی تحصیل تربت کے آرگنائزر تاج بشیر رند وقار بلوچ حنیف بلوچ جبلزی یونٹ کے کونسلر فیاض ایڈوکیٹ نصیب بلوچ اور تحصیل تربت آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر سراج بلوچ بھی موجود تھے اجلاس کی کاروائی سمیر بلوچ نے چلائی.