|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2022

مستونگ: پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر عبدالسلام زہری کی قیادت میں صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیرامیڈیکس کے دیرینہ حل طلب مسائل چارٹر آف ڈیمانڈ اور 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کی عدم ادائیگی کے خلاف آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ حکومت پیرامیڈیکس کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ان ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تمام محکموں کے ملازمین کو اپ گریڈ کردیا گیا۔

جبکہ پیرامیڈیکس تاحال اپ گریڈیشن سے محروم ہیں کرونا وائرس خسرہ مہم، پولیو مہم سمیت تمام پروگرامز کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے پیرامیڈیکس کے ساتھ زیادتی اب کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیرامیڈیکس کو اپ گریڈ کرکے مستقل رسک الاونس اور ہیلتھ پروفیشنل الاونس میں دیگر صوبوں کی مانند اضافہ کیا جائے اور وفاق اور دیگر صوبوں کی مانند تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور آنے والے بجٹ میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے سو فیصد اضافہ کیا جائے۔