نوشکی : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق سینٹرل کمیٹی کے رکن ملک اقبال بلوچ کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلعی صدر نوشکی حاجی میر بہادر خان مینگل کر رہے تھے۔
جس میں مرکزی ایگزیٹیو ممبر ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل ایگزیٹیو ممبر میر خورشید احمد جمالدینی بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر آغا الیاس شاہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی فنانس سیکٹری سردار عزیز احمد بادینی جوائنٹ سیکرٹری اسد بلوچ پرفیشنل سیکرٹری ایڈوکیٹ لیاقت مینگل لیبر سیکرٹری میر سلیمان رودینی کسان سیکرٹری حاجی فاروق بادینی انفارمیشن&کلچرل سیکرٹری میر صاحب خان مینگل میر ریاض خان سرپرہ حافظ محمد اسحاق ساسولی سردار اولیا خان ساسولی ڈاکٹر کریم خان مینگل ملک قدوس ساسولی لیاقت سنگت کامریڈ خدائے نظر بلوچ محمد عارف زہری دیگر بی این پی اور بی ایس او کے کسیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد اسحاق نے حاصل کی تقریب میں ملک اقبال بلوچ نے باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔اور کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک واحد جمہوری پارٹی ہیں جو ساحل و سائل اوروطن کی دفاع کرتے ہوئے قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہیں۔ بی این پی کے 6 نکات بلوچستان کے تمام مسائل کا واحد حل ہیں۔ بی ایس او ایک سیاسی ونظریاتی نرسری تنظیم ہیں۔ میں زون سے لیکر مرکزی سیاست بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کرتا ہا رہا ہوں آج میں اسی نظریاتی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے حاجی میر بہادر خان مینگل کی قیادت میں بلوچستان نیشنل پارٹی شمولیت کرتاہوں۔
اور تمام مرکزی اور ضلعی قیادت اور کارکنان کا طے دل سے مشکور ہوں جو اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔اجلاس سے دیگر مقررین میں بی این پی کے ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل ایگزیٹیو ممبران بابو میر محمد رحیم مینگل میر خورشید احمد جمالدینی بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر آغا الیاس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ بی ایس او کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوں نے بی ایس او کے بانی قائد ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاں کے بی ایس او اور بی این پی کی قربانیاں تسلسل ساتھ جاری ہیں اور ہم نے ہر فارم پر اپنی قوم اور اپنی شناخت کے لیے جد وجہد جاری رکھا آج بی این پی میں نظریاتی اور فکری دوستوں کی شمولیت سے ثابت ہیں کے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان اور دیگر مظلوم اقوام کے حقوق کی جد وجہد میں بھر پور کردار ادا کرنے والا واحد منظم پارٹی ہیں جس میں لوگ جوق در جوق شمولیت کر رہے ہیں۔