|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2022

اوستہ محمد:  پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا عوام حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن بلوچستان اسمبلی میر حیدر علی خان جمالی ضلع جعفر آباد کے سینئر نائب صدر میر مرتضی خان جمالی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا ہے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کے خلاف عوامی مارچ کا اعلان کرکے ثابت کر دکھایا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کے دکھ درد اور مشکلات کے لئے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ عوام کا سیلاب ہے عوام کی اتحادویکجہتی دیکھ کر نیازی اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے میر حیدر علی خان جمالی میر مرتضی خان جمالی نے کہا ہے کہ اب عمران خان کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔