|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2022

چمن: امان اللہ شہیدکے قتل کا تصفیہ جانشین شہیداسلام جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم مفتی محمد اخلاص حاجی صلاح الدین مولوی رشید احمد ملک برات خان حاجی محمد شاہ حاجی صحبت خان مولوی سیف اللہ حاجی نواب حاجی محمد علی پہلون حاجی برکت حاجی محمد اعظم کے ثالثی میں ہوا۔

اس موقع پر قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے شھیداسلام مولانامحمدحنیف ؒ کے جانشین جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمدقاسم نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کو قبائلی رنجشوں کے خاتمے میں کردار اداکرناہوگا قبائلی نفرتوں اور تعصب کے خاتمے کیلئے تمام قومی قبائلی مشران علما کرام پیران طریقت وشریعت اپنا مثبت اور اہم کردار اداکریں۔

قبائلی تنازعات کی خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے دیرینہ مسائل حل کرکے آپس میں بھائی چارگی اور محبت کیساتھ رہ کر اپنے صوبے اور علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرسکتے ہیں قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لئے ہمیں اسلام کی تعلیمات اور قبائلی اقدار و روایات سے رجوع کرنا ہوگا۔

اسی میں بحیثیت قوم ہماری کامیابی کا رازہ پوشیدہ ہے تنازعات سے قومیں زوال پذیر کا شکار ہونگے قبائلی تنازعات کے بروقت خاتمہ کرکے آپس میں بھائی چاری اور رواداری کو فروغ دینا چاہئے تاکہ امن وامان کے فضا قائم ہوسکیں۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی امن کی کنجی قبائلی بھائی چارے میں ہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ظالم کے بجائے مظوم کی حمایت ہمارا فرض ہے کسی فرد کی خطا کو پورے قبیلے کی خطا نہ سمجھی جائے اس وقت علاقے کی جو فضا ہے اس میں عفو و درگزر سے کام لینا اور معاف کرنا ایک بہترین عمل ہیں معاف کرنے والے کیلئے دنیا و آخرت میں سرخروئی ہیں ضلع چمن میں قبائلی تنازعات کے تصفیے کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔