کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ میلسی جلسہ میں عمران خان کی گھبراہٹ چہرے سے جھلک اور زبان سے ٹپک رہی تھی ،لگ نہیں رہاتھاکہ وزیراعظم بول رہاہے بلکہ محسوس ہورہاتھا کہ کوئی خوفزدہ شخص چیخ رہاہے کہ مجھے بچاو میری کرسی بچاو مولانامیراپیچھا کرہاہے۔
مولانافضل الرحمن مدرسے کاتربیت یافتہ ہے جوتحریک عدم اعتماد سے آپ کاسیاسی جنازہ نکال کرسمندربرد کردینگے جس طرح خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں تمہیں شکست پاش دی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عمران خان کے میلسی جلسے سے تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کیا۔
مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاکہ قومی سیاسی قیادت کوگالیاں دیناریاست مدینہ کے اخلاقیات نہیں ہے بلکہ باغیچہ اطفال بنی گالہ کے مکینوں کے اخلاقیات ہوسکتے ہیں جوکہاکرتے تھے کہ گھبرانانہیں میلسی جلسے میں گھبراہٹ ان کی چہرے سے جھلک اورزبان سے ٹپک رہی تھی لگ نہیں رہاتھاکہ وزیراعظم بول رہاہے بلکہ محسوس ہورہاتھا کہ کوئی خوفزدہ شخص چیخ رہاہے کہ مجھے بچاو میری کرسی بچاو مولانامیراپیچھا کرہاہے کون مولانا ہے کون نہیں یہ فیصلہ تم جیسے اخلاقیات سے عاری شخص نہیں کرسکتا۔
پاکستان کے لاکھوں علما ء یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ مولانافضل الرحمن واقعی مولاناہے مولانافضل الرحمن مدرسے کاتربیت یافتہ ہے جوتحریک عدم اعتماد سے آپ کاسیاسی جنازہ نکال کرسمندربرد کردینگے جس طرح خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی الیکشن میں تمہیں شکست پاش دی۔