کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں میں افغان مہاجرین کو شامل کرنے کی سازش منفی اقدام ہے۔جو قابل مذمت ہے۔مردم شماری میں محکمہ شماریات نے افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر ملکی مہاجرین کی واضح کرتے ہوئے ان کو الگ کیا۔
جس سے ملک کی حقیقی عوام کو اپنا حق و مقام کی ملنے کی امید جاگ اٹھی۔کیونکہ مہاجرین نے نادرا سمیت دیگر اداروں کے ساتھ کرپشن و ساز باز کے بدولت پاکستانی دستاویزات حاصل کی تھی۔جس سے ملکی عوام کی حق کو چھینتے گئے ہیں۔حتاکہ اہم سرکاری میں اعلی عہدوں پر تعینات بھی ہوگئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اب دوبارہ ان مہاجرین کو کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کا بھی اس منفی عمل میں شامل ہونا نہ صرف قابل مذمت بلکہ افسوسناک ہے۔
مخصوص مفادات کی آڑ میں منفی عناصر کوئٹہ کی مقامی آبادی کو مسائل ومشکلات میں ڈالنے چاہتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کھبی کوئٹہ کے عوام کی حق تلفی نہ ہونے دے گی اور ہر اس منفی اقدام کی مخالفت کریگی جو مقامی آبادی کے خلاف ہوگی۔