|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2022

مستونگ : پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستونگ بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی،روڈ پر رکھے سامان کو ہٹادیا،شہر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کی ہدایات پر پرائس کنٹرول کمیٹی و مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنیم بلوچ کے سربرائی میں میجررسالدار شاہ محمد زہری، ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد یونس محمدشہی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی عبدالخالق شاہوانی، چیف سنٹری انسپکٹرمیونسپل کمیٹی بابوشارخ خان علیزئی و دیگر کے ہمراہ ٹیم نے مستونگ بازار کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران انھوں نے مستونگ بازار کے مصروف ترین روڈ کوئٹہ روڈ پر دکانوں کے سامنے غیرقانونی طور پر قائم کئے گئے ناجائز تجاوزات و ترے اور ریڑھیوں کو ہٹا دیا،واضع رہے کہ مستونگ بازار میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی سخت دشواری کا سامنا تھا اور اس سے قبل انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے نوٹس بھی دیاتھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستونگ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کاروائی شروع کردی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری رہیگا اور کسی کو اب دکانوں کے سامنے روڈ پر سامان رکھنے اور غیرقانونی تجاوزات قائم کرنے نہیں دیاجائے گا،

اس دوران انھوں نے دکانداروں کو تنبیہ کیاکہ ناجائز تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر انکا سامان زبت کیاجائے گا اورسخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انھوں نے متعدد دکانداروں کو آخری وارننگ دی اور کہاکہ وہ از خود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کریں