|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2022

سوراب: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء صوبائی مشیر توانائی محسن سوراب نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی چیف انجینئر کیسکو سے ملاقات۔ملاقات میں حلقہ انتخاب میں بجلی کے درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی کفتگو کیاگیا۔

جس میں کروڑوں روپے کے لاگت سے بننے والے مل شاہورائی فیڈر کی بحالی،گیس پلانٹ کو الگ فیڈر کی فراہمی جبکہ سٹی سمیت دیہی علاقوں میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر کیسکو چیف کی جانب سے نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد اقدام کیا جائے گا اور فی الفور گیس پلانٹ کو سٹی سے منسلک کرکے بجلی فراہم کردی جائیگی جب تک کہ اس کیلئے الگ فیڈر کا انتظام نہیں ہوتا۔

تو اس پرنوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نہ کہا کہ آنے والے پی ایس ڈی پی میں گیس پلانٹ کے لئے الگ فیڈر کیلئے بجٹ رکھیں گے تاکہ علاقہ کو گیس کی فراہمی 100 فیصد ممکن ہوسکے۔

اس موقعہ پر ایکسیئن عبدالسلام مینگل، چیئرمین محی الدین بلوچ،ایکسیئن شاہد زہری،فیصل عمر زہری،میر عمران میروانی،میر نعمت سناڑی،محمدابراہیم زہری،عبید اللہ زہری، و دیگرموجود تھے۔