|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2022

تربت:  نیشنل پارٹی نے اپنے بیان میں بارڈر کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے دورہ تربت کے دوران بارڈر پر آزادانہ کاروبار کی اجازت اور بارڈز پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا اعلان کردیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ تاحال ان اعلانات پر عملدرآمد میں رکاوٹیں موجود ہیں۔

اور بلیدہ سے منسلک ایران بارڈر بند ہیں اور کاروبار پر مکمل پابندی عائد ہے بیان میں کہا گیا کہ مکران کے عوام کے روزگار کا واحد ذریعہ بارڈر سے منسلک کاروبار ہے جہاں سے چھوٹے پیمانے پر لوگ اپنا کاروبار کرکے گزارہ کرتے ہیں بیان میں کہاگیاکہ جالگی اور دشتک سنگاوان بارڈر کی بندش کی وجہ سے لوگ اور علاقہ کافی مشکلات و مسائل کا شکار ہیں نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ سنگاوان دشتک اور جالگی بارڈر پر حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے کاروبار کی اجازت دی جائے تاکہ لوگ اپنا روز گار کرسکیں۔