گوادر: مدرسہ تعلیم القرآن والسنہ ابلسینن والنسات کالونی وارڈ مسجد نعیم گوادر کے زیر اہتمام ایک سادہ مگر پروقار تقریب بہ سلسلہ ختم بخاری شریف وتکمیل القرآن الکریم کے سلسلے میں پروگرام منعقد ہوئی جس میں شعبہ حفظ و عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستاربندی کی گئی تقریب کے مہمان خاص حضرت مولانا شیخ لحدیث محمد یوسف افشانی اور تقریب کی صدارت حاجی یحییٰ نے کی تقریب میں مفتی مختار،مفتی ریاض الحق ویگر نے بھی بیان کیااس پروقار تقریب میں شعبہ حفظ اور عالمیت سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دستار بندی کی گئی تقریب میں طلباء وطالبات کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جبکہ علما نے بھی اپنے خطاب میں طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی مقررین نے قرآن مجید کی تعلیمات اور انسانیت کی فلاح اور اللہ پاک کے حکم بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سنت پر عمل کرنے پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ انتشاروافتراق کے موجودہ دور میں نوجوان نسل کو دینی تعلیم سے روشناس کروانا بہت ضروری ہوچکا ہے۔ معاشرہ میں جس تیزی سے بے حیائی ، عریانی ، فحاشی اور لادینیت کو فروغ مل رہا ہے۔
ان حالات میں ہم آقرن وحدیث کے تعلیم کو عام کرکے ہی اپنی نئی نسلوں کو بچاسکتے ہیں مررسہ تعلیم القرآن والسنہ ابلسینن والنسات کالونی وارڈ مسجد نعیم گوادر سے 7 حافظہ ،6عالمہ درس نظامی جبکہ 14 حافظ اور 21 نازاں طلباوطالبات نے اپنی کورس مکمل کیے اور انھیں سند فراغت دی گئی ہے تقریب سے مولانا عبدالقدس نے ختم بخاری کی درس دی جبکہ تقریب کااختتام پر حضرت مولانا شیخ لحدیث محمد یوسف افشانی نے عالم اسلام کے مسلمانوں اور ملک کی سربلندی کے لئے دعا کیا