|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2022

کوئٹہ: وفاق اور دیگر صوبوں کی طرز پر بلوچستان کے ملازمین و مزدوروں کو ڈسپیرٹی رڈیکشن الائونس کے رننگ بیسک پر نوٹیفکیشن، اپ گریڈیشن عرصہ دراز سے ٹیکنیکل پوسٹوں پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے بلوچستان حکومت کی جانب سے سرد مہری تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سول سیکرٹریٹ طرز پر اضافے پنشن میں وفاق و دیگر صوبوں کی طرز پر اضافے بلوچستان میں ٹریڈ یونینز پر پابندی اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر بلوچستان ملازمین اتحاد کے زیر اہتمام سینکڑوں ملازمین مزدوروں اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے۔

کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے عظیم الشان احتجاجی ریلی بلوچستان ملازمین اتحاد کے چیئر مین حاجی مجیب اللہ غرشین خان زمان قاسم خان منیر احمد بلوچ کی قیادت میں نکالی گئی اساتذہ ملازمین و مزدوروں کی اپنے مہربانی مطالبات کے حل تنخواہوں میں اضافے پنشن پرموشن اور گریجویٹی کی ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حل کیلئے شدید نعرے بازی کی گئی احتجاجی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی جلسے سے بلوچستان ملازمین اتحاد کے چیئر مین حاجی مجیب اللہ غرشین خان زمان قاسم خان منیر احمد بلوچ حسن بلوچ عبدالمعروف آزاد شاہ علی بگٹی عارف خان نچاری میر زیب شاہوانی خیر محمد شاہیں عبدالقیوم عابد بٹ اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ایک بڑے پلیٹ فارم سے تحریک کا آغاز کردیا ہے حکومت کو ملازمین کی مراعات اور جائز مطالبات کیلئے فوری اقداما تاٹھانے تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے سینی ختم ہو سکے رہنمائوں نے کہا کہ وفاق نے ڈسپیرٹی رڈیکشن الائونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان ملازمین اتحاد اس حق سے دستبردار نہیں ہوگی تخواہوں میں تفریق ختم کرنے کیلئے بلوشتان بھر میں میں زبر دست احتجاجی تحریک شروع ہونے والی ہے بلوچستان حکومت بلوچستان کی حقیقی مازم و مزدور قیادت کیساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرے ورنہ بلوچستان بھر میں روڈ و دفاتر اور دیگر اداروں میں مکمل کا چھوڑ احپجاج کی جلد کال دینگے۔ مونگائی بیروز گاری اور قلیل تنخواہوں نے ملازمین کے مسائل بڑھا دیئے مگر حکومت تنخواہوں میں اضافے کیلئے مصلحت کا شکاراور بہانے تلاش کررہی ہے۔ کسی صورت اس جائز مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے رہنمائوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 25 فیصد ڈسپیرٹی رڈیکشن الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ملازمین کے دیگر مسائل کے حل کیلئے انکے متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ باچیت کے ذریعے مسائل کا حل ممکن بنایا بی ڈی اے مارکیٹ کمیٹی واسا اور دیگر محکموں میں کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا کے ملازمین تنہا نہیں بلوچستان ملازمین اتحاد انکی اوزار چھوڑ ہڑتال کی حمایت کرتی ہے اورحکومت انکے مطالبات تسلیم کرے رہنمائوں نے کہا کہ بلوچستان کے ملازمین و مزدور مفاد پرستوں سے ہوشیار رہیں اور بلوچستان ملازمین اتحاد کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔