ڈھاڈر: سرکاری پرائمری اسکولزمیں تدریسی کتب تاحال میسر نہیں ہوسکے دو ہفتے سے زائد گزر چکا نئے تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود تدریسی کتب کی فراہمی نہ ہونے سے طلباء طالبات کا وقت ضائع ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق کچھی کے صدر مقام ڈھاڈر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا مگر دو ہفتے گزر جانے کے باوجود محکمہ تعلیم کی جانب سے پرائمری سیکشن کی کلاسز کو تاحال تدریسی کتب کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاسکی اول جماعت سے لیکر درجہ پنجم تک طلباء طالبات کو کتب کی فراہمی نہ ہونے سے تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے۔
ایک طرف سکولوں میں کتب کی فراہمی نہ ہوسکی تو دوسری جانب ضلع میں محکمہ تعلیم، یونیسیف،ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام داخلہ مہم بھی زور شور سے جاری ہے۔
جبکہ سکولوں میں تاحال تدریسی کتب میسر نہیں جس سے داخلہ مہم غیر موثر ہونے کا امکان ہے حکومت تعلیمی بلند بانگ دعوؤں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فی الفور پرائمری کلاسز کے طلباء طالبات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر سرکاری کتب کی فراہمی کو یقینی بنائے۔