|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2022

پنجگور:  پنجگور مسلم لیگ (ن )کے زیر اہتمام ڈویژنل ورکر کنونشن ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا ،جس کے مہمان خاص صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں صوبائی نائب صدر عرض محمد بڑیچ ،جونیئر نائب صدر حاجی وارث خان اچکزئی ،نائب صدر حیدر خان ،صوبائی ترجمان شاکر محمد حسنی ،ڈویژنل صدر اشرف ساگر ،صوبائی رہنما عبدالقدیر بلوچ ،گوادر کے ضلعی جنرل سیکرٹری پرویز جمیل اور دیگر شامل تھے۔

ورکر کنونشن سے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ ،عرض محمد بڑیچ ،اشرف ساگر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے آئینی اور قانونی حقوق کے لئے جب خود باہر نکلیں گے تب انکا مسئلہ حل ہوگا، ملک میں کمر توڑ مہنگاہی عوام کے لئے سلیکٹڈ حکمرانوں کا تحفہ ہے بارڈر صرف ایک مخصوص پارٹی کے لیے نہیں ہے سب لوگوں کا ذریعہ روزگار ہے۔

بارڈر پر عوام کے لیے مذید مواقعے پیدا کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عذاب کی صورت میں ملک پر نازل ہوئی ہے غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک کے عوام عذاب میں مبتلا ہیں غربت بے روزگاری سے تنگ عوام کی جو حالت ہے وہ ناقابل بیان ہے اور بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کو مذید غربت کی طرف دھکیل دیا گیا ہے نواز شریف 22 کروڑ عوام کی جنگ لڑرہے ہیں اور آنے والے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مکران کے عوام کو نواز شریف سے پیار ہے اور یہاں کے عوام کو بھی ان سے دلی لگاؤ ہے نواز شریف اقتدار کے لیے نہیں بلکہ اقدار کی جنگ لڑرہے ہیں اور یہ جنگ آپ لوگوں کی بھی ہے ملک میں آئین کی حکمرانی ہو تو کسی کو یہ ہمت نہیں ہوگی کہ وہ لوگوں کو غائب کریں پارلیمنٹ سپریم ہے اور اس کی سپریمیسی سے ملک آگے بڑھے گا ووٹ کو عزت ملنے سے ووٹر کا وقار بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگاہی بے روزگاری عروج پر ہے وزیر اعظم عوام کو میگا پروجیکٹس دینے کی بجائے مرغی اور انڈوں پر لے آئی ہے دوائیاں پانچ سو فرسنٹ مہنگی ہوچکی ہیں آٹا چینی گھی لوگوں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں حکمرانوں کی نالائقی اور غلط پالیسوں کے باعث غربت ختم نہیں ہوا بلکہ غریب ختم ہورہے ہیں مسلم لیگ واحد جماعت ہے۔

جو ملک کو ترقی کی جانب لے جانا چاہتا ہے بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے اور وسائل کے اعتبار سے بھی امیر ہے میرا حکمرانوں سے ایک سوال ہے کہ امیر صوبے کے لوگ غریب کیوں ہیں اس بات کی وجوہات جاننے کی ضرورت ہے جب ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا بلوچ ایک عزت دار قوم ہے اسے ریسفکٹ دیا جائے ملک کی معشیت کو نواز شریف سھنبالا دے سکتا ہے حالات اس وقت ٹھیک ہوسکتے ہیں جب عوام کے نمائندے منتخب ہوکر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کامیاب ورکر کنونشن پر مسلم لیگ کے ڈویڑنل صدر اشرف ساگر اور ساتھی مبارکباد مستحق ہیں جنہوں نے پنجگور جیسے ایک دورافتادہ علاقے میں مسلم لیگ کا سبز جھنڈا اٹھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر امن ممکن نہیں ہے بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف ہونے سے امن آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر اشرف ساگر نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ملک میں سلیکٹڈکی حکمرانی ہے اور اصل قوتیں ان کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملک آج کہاں کھڑا ہے اس بات سے نیازی کو لانے والے بھی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ورکر ہمارے اثاثہ ہیں اور ورکروں کی بدولت پارٹیوں کو تقویت اور پذیرائی ملتا ہے۔

پارٹی ورکرز کو چائیے کہ وہ پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر گلی کوچوں میں پہنچانے کے لیے اپنا شب وروز ایک کردیں آخر میں انہوں نے گوادر تربت کے ساتھیوں کو بھی شکریہ ادا کیا جو کنونشن میں شریک ہوئے۔