|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2022

قلات: قلات میں مشترکہ ملازمین گرینڈ الائونس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجلاس میں ملازمین تنظیموں کے عہدیداروں نے بڑی تعد ادمیں شرکت کیں اجلاس کی صدارت مشترکہ ملازمین گرینڈ الائنس کے جنرل سیکریٹری آغا عتیق الرحمان شاہ نے کیا۔

اجلاس میں پندرہ مارچ کے احتجاج اور وزیر اعلیٰ ہائوس کے گھیرائو کرنے اور شدید احتجاج کو حتمی شکل دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیئے زیادہ سے زیادہ لوگ احتجاج کے لیئے کوئٹہ پہنچائیں گے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر آعلی ٰ بلوچستان کے پا س اب بھی وقت ہے کہ ملازمین کی دی گئی ڈیمانڈ کو منظور کر کے اس نوٹیفیکیشن جاری کرے بصورت دیگر پندرہ مارچ کو دمادم مست قلندر ہو جائے گا جسکی تما تر زمہدار صوبائی حکومت پر آئد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں 25 فیصد سے زیادہ دیگر صوبے اپنے ملازمین کو ادا کررہے ہیں مگر بلوچستان کے غریب ملازمین تاحال 25فیصد الائونس سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر آعظم کا دو لاکھ روپے میں گزارہ نہیں ہو تا تو غریب ملازمین پچیس تیس ہزار روپے میں کیسے گزارہ کر سکتی ہیں انہو نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مہنگائی میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا ہے مگر ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے سے گو مگو کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے حق سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو ملازمین کو دینے ہونگے۔