|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2022

خاران: بلوچستان نیشنل پارٹی خاران کے کارکنوں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ بلوچ ہاوس خاران میں منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔

اجلاس کی کاروائی ڈپٹی آرگنائزر حاجی سمیع اللہ بلوچ نے چلائی اجلاس میں یونٹ سازی ایجنڈہ زیرغور رہا اجلاس میں ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ندیم آحمد سیاپاد حاجی اصغر علی ملنگزئی میر شاہ حسین مینگل میر غلام دستگیر مینگل حاجی حفیظ بلوچ شبیر آحمد بادینی سمیت پارٹی کے سابق عہدداراں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آرگنائزر حاجی غلام حسین بلوچ ڈپٹی آرگنائزر حاجی سمیع اللہ بلوچ ممبران آرگنائزنگ کمیٹی ندیم آحمد سیاپاد میر غلام دستگیر مینگل نے کہا کہ یونٹس سازی پارٹی کا بنیادی ڈھانچہ ہے بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہو گی تو پارٹی مضبوط ہوگی کارکن پارٹی کی بنیادی ڈھانچہ کے عمل کو مکمل کرنے میں تیاری بھر لیں اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں یونٹ سازی کا آغاز کریں کیونکہ یونٹ ہی کارکن کی پہچان اور بنیادی درپیش مسائل کے حل سمیت پارٹی میں بنیادی مقام حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہوتی ہے۔

بی این پی فرزند بلوچستان سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے سائل وسائل کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے اور فرزند بلوچستان کے بازو بلوچستان کے عوام خصوصا پارٹی کارکن ہیں اس لیئے یونٹ سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے نظریاتی و فکری جمہوری و سیاسی سوچ آگے بڑھتی ہے۔

اس موقع پر اجلاس کے دوسرے فورم کو اوپن رکھا گیا اور پارٹی کارکنوں نے یونٹس سازی کے حوالے سے شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی اور آرگنائزنگ باڈی نے مختلف ہونین کونسلز میں یونٹ سازی کے لیئے ٹائمنگ تشکیل دینے پر غور و فکر کی اور کہا گیا کہ رمضان شریف سے قبل دیہی علاقوں کے پروگرامز میں یونین کونسل ترتیب سے یونٹ سازی کا آغاز کرینگے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی کے خاران سے نمائندگان عوامی مسائل کے حل کے لیئے کوشان ہے اور دیہی و شہری علاقوں محلوں میں یونٹ عہدداراں کی مشاورت سے عوامی اجتماعی مسائل کے حل کے لیئے اقدامات اٹھائے جائینگے اجلاس کے آخر میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے دیہاتوں اور شہری ایریا میں یونٹ سازی کے لیئے ٹائمنگ بھی ترتیب دی۔