|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2022

پنجگور: نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے مکران ریجن کے تنظیمی دورے کے موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ کی رہائش پنجگور میں خواتین ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور تنظیمی و سیاسی طور پر نیشنل پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔

پنجگور کے عوام سیاسی شعور کی بلندیوں سے مکمل آراہستہ ہے خواتین کو بھی سیاسی عمل کا مکمل حصہ بننا ہوگا اور سیاسی شعور سے لیس ہونا ہوگا سیاسی عورت ایک باوقار سماج اور محفوظ مستقبل کی ضامن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ادراک ہونا چاہیے کہ پنجگور نیشنل پارٹی کی حکومت سے قبل سنگین بدامنی سے دوچار تھاتعلیم و صحت کے شعبے تباہی و تنزلی کا شکار تھے لیکن جب پنجگور کے عوام نے نیشنل پارٹی کے امیدوار رحمت صالح بلوچ کو منتخب کیا تو علاقے کی تقدیر بدل گئی اور پنجگور میں امن کا سورج طلوع ہوااور تعلیم وصحت کے محکموں کو فعال کیا علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اب دوبارہ پنجگور کو کھنڈرات کی طرف دھکیل دیا گیااداروں کو سیاسی اقربا پروری و کرپشن کی بھینٹ چڑھایا ہوا ہے جو پنجگور کے ساتھ ظلم ہے اس موقع پر جنت عارف،شائینہ عارف,زہراہ،شمشاد بلوچ،عائشہ قاضی۔فاطمہ،فرح ناز ،صبا ظہور اور ثناء شاید نے بھی خطاب کیا۔