ژوب : پی ٹی آئی وومن ونگ کے سابقہ ریجنل صدر اور قومی جرگہ کے ممبر زلیخہ عزیز مندوخیل نے قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل ، ملک عبداللہ ، مولوی صادق ، عید محمد ، ارسلا خان کے ہمراہ سول ٹیچنگ ہسپتال ، نرسنگ کالج اور مڈوائفری سکول کا تفصیلی معلوماتی دورہ کیا اور ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر سٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے بی آر ایس پی کی تعاون سے تعمیر کئے گئے جدید سہولیات سے آراستہ ٹراما سینٹر کو صرف کی جولٹی سنٹر بنانے اور ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی اور ادویات کی غیر دستیابی پر شدید تشویش و افسوس کا اظہار کیا، پورے ایک گھنٹے تک ہسپتال میں کوئی ذمہ دار شخص بریفنگ کے لئے موجود نہیں تھا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس وقت ہسپتال میں 14 میل اور 2 فی میل ڈاکٹرز تعینات ہیں جبکہ ایک بھی گائنی ڈاکٹر نہیں ہیں، ادویات کی مد میں مختص ہونے والا فنڈ کورونا کے لئے جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ادویات فراہم نہیں کی جارہی ہے، ڈائلاسز یونٹ کا ماہانہ خرچہ تقریباً دس ہزار ہے جوکہ بجٹ میں موجود نہیں ہے ہسپتال اور ٹراما سنٹر بحال کرنے کے لئے ہمارے پاس گائنی کلسنٹنٹ ، نیپرا لوجسٹ ، انستھزیا سپیشلسٹ ، ایکسرے کلسنٹنٹ اور چائلڈ سپیشلٹ موجود نہیں ہے۔
علاؤہ ازیں نرسنگ کالج پرنسپل عرصہ دراز سے غیر حاضر ہے۔ کالج بلڈنگ میں دیگر دفاتر کی موجودگی کے باعث دن بھر غیر متعلقہ افراد کی آمد و رفت جاری ہے، سیکورٹی اہلکار موجود نہیں ہے، مڈوائفری کلاس پڑھانے والی ٹیوٹر نان ڈگری ہولڈر ہے۔ نرسنگ کالج اور مڈوائفری سکول کے لئے لیبارٹری روم پریکٹیکل روم اور سٹڈی روم غیر دستیاب ہے۔
زلیخہ عزیز مندوخیل نے مذکورہ مسائل کی حل کیلئے اپنی طور پر بھرپور کوشش کرنے کا کہا، انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے، ہسپتال میں گائنی تعینات کرنے کے ساتھ تمام غیر حاضر ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضر کیا جائے۔