|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2022

مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر چئیرمین پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عطاء المنیم بلوچ نے کہا کہ مستونگ میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد ہی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مقصد عوام کو قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں سہولت پہنچاناہے۔

مستونگ بازار اور قومی شاہراہ میجر چوک کا اچانک دورے کے دوران ہوٹلوں،نائی کی دکانوں حمام بیکریز کی چیکنگ کی گئی اور دکانوں کے سامنے رکھے گئے سامان کو دکان کے اندر رکھنے کی سختی سے ہدایت،عدم صفائی پر متعدد ہوٹل،حمام مالکان کو بھاری جرمانہ اور متعدد کو آخری وارننگ دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان محمد بگٹی کے خصوصی ہدایات پر چیئرمین پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ نے رسالدار ظہیر احمد محمدشہی، مراد جمالی اور پولیس اہکاروں کے ہمراہ مستونگ بازار و قومی شاہراہ پر میجر چوک کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انھوں نے ہوٹلوں،تندور،حمام،بیکریوں اور پرچون کے دکانوں میں اشیاء کا معائنہ کیا اور نرخنامہ چیک کرتے ہوئے ہوٹلوں اور حمام میں صفائی ستھرائی چیک کرتے ہوئیعدم صفائی پر ہوٹل،حمام، مالکان پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ کیا اور متعدد کو آخری وارننگ جاری کردی،جبکہ دکانوں کے سامنے روڈ پر رکھے گئے سامان کو دکانوں کے اندر رکھنے کی بھی سختی سے تاکید کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہاکہ خودساختہ مہنگائی و گران فروشی کرنے ہوٹلوں میں صفائی نہ کرنے اور دکانوں کے سامنے ناجائز تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے اور گرانفروشی ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ہوٹلوں اور ہئرکٹنگ سیلون میں حفظان صحت و صفائی کا خیال نہ رکھنے پر سخت قانونی کارروائی کیاجائے۔

جس میں انکے دکانیں سیل اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی،انھوں نے کہاکہ عوام کے جانوں سے کھیلنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دینگے اور چیکنگ کا یہ سلسلہ مزید تیز کیاجائے گا۔