چمن : مولانا محمد حنیف شہید کے جانشین جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ نعمانیہ عبدالرحمن کہول کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کو پارلیمنٹ کے سامنے نئی تاریخ رقم ہوگی پی ڈی ایم اور جمعیت علما اسلام کے لاکھوں کارکنان قائد جمعیت کے حکم پر اسلام آباد کا روخ کرینگے۔
تم نے مولوی کو منبر اور محراب تک محدود کرنے کی ہر ناکام کوشش کی لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ مولوی ایک انقلاب کا نام ہے نکلو پاکستان وطن عزیز کے غیور عوام اس ملک کو بچانے کے لیے پاکستان کی سالمیت کے لئے پاکستان کو اس نااہل نالائق حکمرانوں سے آزاد کروانے کے لیے 23 مارچ کو اسلام آباد کا روخ کرے ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔
ڈی چوک میں عوام کا سمندر امڈ کر آئے گاوزیراعظم کو اندازہ ہو گیا ہے کہ اب کرسی بچانے کے لیے ان کے پاس وقت نہیں انھوں نے کہا کہ اگر حکومت کو واقعی لگتا ہے کہ اپوزیشن کے ممبرز پورے نہیں اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہے تو پھر دیر کس بات کی کل ہی اجلاس بلایا جائے۔
دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے لیکن حقیقت میں اتحادی اپوزیشن کے ساتھ ہے اور حکومت کچھ دنوں کے مہمان ہیعمران کا بدترین دورحکومت مولانا فضل الرحمن کے صادق اور امین ہونے پر مہر ثبت کرنے کیلئے کافی ہے۔