|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2022

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد ، عابد بٹ ملک وحید کاسی عارف خان نچاری ظفر خان رند دین محمد محمد حسین فضل محمدیوسفزئی عبدالحمید چراغ اور دیگر ملازم و مزدورتنظیموں کے رہنمائوں نے چیئرمین بی ڈی اے کی جانب سے ملازم و مزدور دشمن اقدامات اور رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موصوف چیئر مین بی ڈی اے نے ادارے کا چارج سنبھالا ہے۔

اس وقت سے محکمہ بی ڈی اے ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہے ملازمین کے مسائل کا حل کرنا تو درکنار غریب ملازمین و مزدوروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں تنخواہوں کی بلاجواز بندش شوکاز اور دیگر حربے استعمال کرکے ملازمین پر روز گاری کے دروازے بند کرنے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

مزدور رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان لیبر فیڈریشن اور بی ڈی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کی بدولت بی ڈی اے کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ کو انکے محکمے میں مستقل کرنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے موجودہ حکومت پر دبا? بھی ہے مگر اسکے باوجود موجودہ چیئرمین بی ڈی اے کنٹریکٹ و پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی کی سمری دبائے ہوئے ہیں اور انکے اس اقدام سے ایک پر امن ادارے بی ڈی اے کے صنعتی ماحول کو خراب کیا جا رہاہے۔

مزدور رہنماؤں نے کہا کہ محکمہ بی ڈی اے کے مزدور و ملازمین تنہا نہیں انکے حقوق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور غریب ملازمین و مزدوروں کو بلاجواز تنگ کرنے کیلئے جبری شوکار نوٹس اورملازمین کی فلاح و بہبور کے کاموں میں لیت و لال سے کام لینے کیخلاف بھر پور جدوجہد کی جائے گی۔

بلوچستان لیبر فیڈریشن بلوچستان ملازمین اتحاد کے پلیٹ فارم سے محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ کو مستقل کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ چیئر مین بی ڈی اے پر عائد ہوگی۔