پنجگور: سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان میرطیب لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنجگور کے موقع پر حیوانات ہسپتال اور ڈیرہ فارم کے دورے کے موقع پر کیا۔
اس دوران ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حاصل خان بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجگور ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے سیکرٹری کو محکمہ سے متعلق بریفننگ دی جبکہ ڈیری فارم کے آفیسر ڈاکٹر حاجی محمد ہاشم نے ڈیری فارم سے متعلق انہیں بریفننگ دی اس دوران سینئر وٹینری آفیسر ڈاکٹر احمد حسین بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔
سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان طیب لہڑی نے کہا کہ حیوانات ہسپتال کے بلڈنگ میں توسیع کرکے ادویات سمیت مزید سہولیات فراہم کی جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پولٹری فارم کو بھی مزید شیڈ فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان میں اہم محکمہ ھے جو گلہ بانی کے فروغ اور حیوانات کے علاج اور ویکسینیشن کے لئے کام کررہی ھے۔
انہوں نے کہا کہ حیونات ہسپتال پنجگور کے توسیعِ کے بعد مال مویشی پالنے والے اس سے استفادہ کرسکیں گے انہوں نے پنجگور میں مذبحہ خانہ کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔
انہون نے کہاکہ مذبحہ خانہ کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو سہولیات حاصل ہونگے۔