|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2022

دالبندین :  دالبندین میں پاسپورٹ آفیسر کے مبینہ ناروا رویئے کیخلا اف دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اہلیان دالبندین نے دالبندین پاسپورٹ آفیسر کے رویئے خلاف ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے قبائلی رہنما ملک عبد الحق سیاہ پاد رند،ملک سرفراز برہانزئی، حاجی عبد الغنی سور ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین میں ایک ایسے آفیسر کو تعینات کیا گیا۔

جس کا ماضی میں بھی ریکارڈ خراب ہے مقامی لوگوں کو ناجائز تنگ کرکے پریشان کررہا ہے اب پاسپورٹ بنانا ایک درد سر بن گئی ہے جب بھی کوئی مقامی بندہ پاسپورٹ بنانے جاتا ہے مختلف حیلے بہانہ کرکے اسے زلیل اور خوار کردیتا ہے تمام تر دستاویزات دکھانے کے باوجود مقامی لوگوں کے تزلیل کرکے بلکہ غیر مقامی لوگوں کے پاسپورٹ با آسانی بنا دیتے ہیں گزشتہ دو تین سال سے دالبندین پاسپورٹ بہتر انداز میں چل رہا تھا ایک کرپٹ آفیسر کو تعینات کرکے علاقے کے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے مظاہرین نے ڈی جی پاسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے خدارہ پہلے آفیسر کی طرح ایک مخلص فرض شناس اور علاقے کے لوگوں کو تمیز اور اخلاق کے ساتھ ڈیل کرنے والا آفیسر تعینات کیا جائے بصورت دیگر ہم مزید اپنی احتجاج کو وسعت دینگے۔