|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2022

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کے خصوصی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ احکام الدین ساتکزئی و دیگر کے ہمراہ مستونگ میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی سینٹر پائلٹ سکول،اور گرلز ہائی سکول سینٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پرانہوں نے سینٹر کے امتحانی عملہ سے بریفنگ لی اور امتحان دینے والے طلباء و طالبات کے پیپرز چیک کرتے ہوئے کہاکہ طلباء خوب محنت کرکے امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے کی کوشش کریں اور نقل کرنے سے گریز کریں کیونکہ نقل ایک ناسور ہے جس سے ڈگری تو حاصل کی جاسکتی ہے مگر اچھی تعلیم کی حصول ممکن نہیں ہوتی،

انہوں نے کہاکہ محنت ہی کی بدولت اعلی تعلیم اور اچھا اور بڑا مقام کا حصول آسان اور ممکن ہوپاتا ہیں، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ نقل کرنے سے گریز کریں اور نقل کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں محنت کی تلقین کریں تاکہ نقل کی ناسور ہمارے معاشرے سے ختم ہو اور ہمارے بچوں کی مستقبل روشن ہو،

انہوں نے کہاکہ آج کے طلباء ہمارے کل کے معمار ہیں اور آنے والے وقتوں میں ملک و قوم کی خدمت کی زمہ داری انکے کندوں پر آئے گی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اعلی تعلیم کے حصول سے ہی ممکن ہوگی، اس دوران انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر عملے اور طلبا و طالبات کی محنت کو سراہااور اطمینان بخش قرار دیا۔