|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2022

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت علی جوگیزئی کی ہدایت پرنادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے کچلاک سب ڈویژن کی ٹیم نے 3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئیے ۔

اسی طرح کیسکوپشین سرکل کے پشین سب ڈویژن کی ٹیم نے بجلی بلوںکی مدمیں نادہندگان کے 18ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جن میں زرعی اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزشامل ہے جن کے ذمہ لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہے۔

اس کے علاوہ کیسکولورالائی سرکل کے تحت بھی کاروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ایکسئن قلعہ سیف اللہ ڈویژن کی ٹیموںنے قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بلوں کی عدم ادائیگی پر8ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جن میں سے 4زرعی نادہندگان اور 3انڈسٹریل نادہندگان کے ٹرانسفارمر شامل ہیں۔

جبکہ ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے پر ایک غیر قانونی ٹرانسفارمر بھی اُتاردئیے جنہیں کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے ہیں نیز اس دوران متعدد گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔

دریں اثناء کیسکومکران سرکل میں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران کیسکوٹیموںنے تربت، گوادراورپسنی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مجموعی طورپر گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے 42کنکشنز بلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 10کنڈے بھی ہٹادئیے گئے جوکہ ڈائریکٹ غیرقانونی طورپر بجلی استعمال کررہے تھے جنہیں جرمانہ بھی عائد کئے گئے۔

کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی بل بروقت اداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ بقایاجات بھی جمع کرائیں اس کے علاوہ غیر قانونی اور خودساختہ کنڈے بھی فوری طورپر ہٹادیں۔