|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2022

نوشکی: بی این پی نوشکی کی ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی میر بہادر خان مینگل منعقد ہوا اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ایم پی اے نوشکی میر بابو محمد رحیم خان مینگل میر خورشید جمالدینی نے بھی شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور علاقاہی مساہل پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جمہوری عمل عوام کے طاقت اور فیصلے سے ہی پروان چڑھتی ھے عوام کی آواز کو دبانے والے حکمران کبھی بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے جمہور اور جمہوری عمل سے نابلد ٹولے کا پیمانہ صرف ان کے ذاتی مفادات کے داہرے کی گرد گھومتی ہے جس کی بناء پر حکمران طبقہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ عوام بدحالی کی چکی میں پستی چلی جاتی ہے۔

ایسے حالات میں عوام کیلئے حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں آنے کے سوا کچھ نہیں رہتا اب وقت آچکا ھے کہ عوام اٹھ کر استحصالی طبقہ کو اپنی طاقت سے روشناس کرائیں۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لانگ مارچ میں بھر پور انداز میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے منظم حکمت عملی ترتیب دیدی گء اور روزانہ کی بنیاد پر حال و احوال کرنے یونٹس سطح پر تیاری اور ہر یونٹ کی باہمی مشاورت سے گراس روٹس لیول تک لانگ مارچ میی شرکت کو یقینی بنانے کے رابطہ مہم کا فیصلہ کیا گیا۔

طویل سفر اور درپیش چیلنچز سے نمٹنے کے لئے لاہحہ عمل طے کی گء اجلاس میں اس سلسلے میں باقاعدہ ذمہ داریاں تفویض کی گء اجلاس کی توسط سے تمام جمہوریت پسند پارٹیوں اور عوام سے لانگ مارچ میں شرکت کی پرزور اپیل کی گئی۔