کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدروسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ قائد میاں محمدنوازشریف اورمسلم لیگ(ن) پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کرے گا،پاکستان میں جلد اندھیرے ختم ہوں گے۔
میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں لوگوں کو عوام دوست حکومت ملے گی ،نوازشریف کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی نظیر نہیں ملتی ،ہم نے حکومت کے مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت کے خلاف لانگ مارچ کااعلان کیاتھا۔
عوام میں موبلائزیشن سے واضح ہوگئی کہ اب عوام کو حکمرانوں پراعتماد نہیں رہا،تاریخی وعظیم الشان ورکرز کنونشن کے انعقاد نے ثابت کردیاکہ عوام ایک بار پھر میاں محمدنوازشریف اورمسلم لیگ(ن)کو اقتدار میں دیکھناچاہتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کریگی ملک میں میاں محمدنوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ،موٹر ویز، صنعت وتجارت سمیت مختلف میگا منصوبوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے نئی راہیں کھول دی تھی
لیکن بدقسمتی سے ایک نااہل ونالائق کو ملک پر مسلط کیاگیا جس نے ملکی معیشت کوتباہ ،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری مسلط کرکے لوگوں کو نان شبینہ کامحتاج بنادیاہے لیکن اب مسلم لیگ(ن) اور قائد میاں محمدنوازشریف پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کرے گا،
عوام کی نااہل حکمرانوں پر اعتماد پاکستان مسلم لیگ(ن) اقتدار میں آکر بحال کریگی ،عوام صرف اقتدار میں مسلم لیگ(ن) کودیکھناچاہتی ہے تاریخ ساز ورکرز کنونشنز سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ 22کروڑ عوام اب صرف مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہیں ملک میں حقیقی سیاسی پارٹی کی حیثیت سے عوام کی جانب سے مسلم لیگ(ن) پر کئے گئے اعتماد کو ہمیشہ بحال رکھاگیاہے ۔
حکومتی وزراء اتنی تلخیاں پیدا نا کریں کہ ساتھ بیٹھنا ہی مشکل ہوجائے۔اپوزیشن نے ہمیشہ صبر کادامن تھامے رکھاہے ۔