گدر: صوبائی حکومت و وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کوٹہ و زون قلات پر ڈسٹرکٹ سوراب سے بھرتی ہونے والے لیویز فورس کے جوان 8 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں اور ان کی تنخواہیں 8 ماہ سے ادا نہ کر کے حکومت نے ریاست میں غریب پروری اور عوام دشمنی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایک تو کرونا وائرس کے بعد کے حالات نے ان کیلئے معاشی مشکلات پیدا کر دی ہیں اور یہ ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ دوسری جانب لیویز فورس کے ملازمین کے گھر کے افراد فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔
بات اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار ان ملازمین اور انکی حالت زار پر رحم کریں اور بلا تفریق جلد از جلد ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو جیسے تیسے دھکیل سکیں اور ان کے اہل خانہ ا?نے والے دنوں میں مزید مشکلات اور فاقہ کشی کا شکار نہ ہو جائے۔