کوئٹہ : قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مقامی افراد نے پاک آرمی اور فرنٹیئر کوربلوچستان سے اظہار یکجہتی کیلئے لہڑی میں ریلی نکالی۔
ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں موجود شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور پاکستان آرمی، ایف سی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے۔
عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوکر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں اور ہم باہمی اتحاد اور یکجہتی سے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے۔ ملک دشمن عناصر کوپاکستان کی ترقی وخوشحالی وخاص کر بلوچستان میں مثالی امن ہضم نہیں ہورہا۔