نوشکی: آل پارٹیز کا افضل المدارس میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل کی صدارت میں علاقائی مسائل عوام کو درپیش مشکلات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بی این پی کے ضلعی صدر و سابق ناظم اعلی حاجی میر بہادر خان مینگل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ مطیع الرحمان بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر و مرکزی کمیٹی کے رکن میر محمد ایوب بادینی پی پی پی ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ابراھیم مینگل جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولانا فدا الرحمان جمعیت علما اسلام نوشکی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبداللہ گورگیج بی این پی کے حاجی منیر احمد مینگل صاحب خان مینگل نے شرکت کی۔
اجلاس میں نوشکی کے جملہ مساہل عوامی مشکلات پر غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ نوشکی کے عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے علاقے کی تعمیر ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیئے بھر ہور جدوجہد کیا جائیگا۔
ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت اور مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ کر کے ع درپیش عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیئے آل پارٹیز کردار ادا کریگا۔
تعلیم صحت آبنوشی بیروزگاری جیسے مسائل پر حکام بالا کو آگاہ کیا جائیگا وقتافوقتا آل پارٹیز کا اجلاس طلب کرکے مشاورت اور حکمت عملی طے کرینگے۔