کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکور مری نے اہنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل دار اور دیگر اسامیوں کیلئے سبی ڈویڑن کو نظرانداز کرنا سمھج سے بالا تر یے کوئٹہ ڈویژن کے بعد صوبے کی بڑی آبادی کی نمائندگی کرنے والے سبی ڈویڑن میں بلوچ ۔پشتون ۔سندھی ۔پنجابی اور تمام قبائل کے لوگ آباد ہے لیکن سبی ڈویڑن کو اس کا جائزہ حق دینے سے محروم رکھا جارہا یے۔
حالانکہ سبی ڈویڑن ملکی خزانے کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا علاقہ ہے جس میں ڈیرہ بگٹی کی گیس. کوہلو چمالنگ کا کوئلہ ہرنائی ۔سبی کی زراعت اور زیارت کی سیاحت سرفہرست یے۔
لیکن اس معاملے پر سبی ڈویڑن سے منتخب ارکان اسمبلی نے بھی خاموشی سادھ رکھی یے پالسی ساز اور فیصلے کرنے والے اداروں کا فرض بنتا یے کہ وہ سبی ڈویڑن کے تمام اضلاع کی نمائندگی کو تمام شعبوں میں یقینی بنائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکے۔
سبی ڈویڑن کی نمائندگی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ عوام سے لئے ووٹوں کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے گزشتہ کئی سالوں سے التو کی شکار اسامیوں کو مشہر کرانے تاکہ نوجوان احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔