|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2022

اوستہ محمد: اوستہ محمد میں منشیات کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے۔منشیات کی سرعام فروخت سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔منشیات کے اڈوں کے خلاف پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ وہ ان سے مبینہ طور پر منتھلی بھتہ لے رہی ہے۔

منشیات کے اڈے فوری بند کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت لاء عمل تیار کیا جائے گا۔سرکردہ محمد صدیق عمرانی،وریام بیگ،عبدالرحیم بنگلزئی,نیاز عمرانی و دیگر کا ریلی سے خطاب۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی سماجی رہنما سرکردہ محمد صدیق عمرانی کی قیادت میں عمرانی ہاؤس سے منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں انجمن تاجران سیاسی سماجی اور طلبہ نے کٹیر تعداد میں شرکت کی ریلی عمرانی ہاؤس محراب شاہ روڈ مچھلی پل جناح روڈ گھنٹہ گھر سے ہوتی ہوئی یو بی ایل چوک پر جلسہ کی صورت اختیار کر گئی

اس موقع پر ریلی سے سرکردہ محمد صدیق عمرانی انجمن تاجران اوستہ محمد کے صدر وریام بیگ انجمن تاجران آغا رحیم گروپ کے صوبائی نائب صدر محمد رحیم بنگلزئی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیاز احمد عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد میں منشیات کے اڈوں کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ منشیات کے اڈوں کے خلاف پولیس کاروائی نہیں کرتی کیونکہ وہ ان سے مبینہ طور پر منتھلی بھتہ لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کورکمانڈر ایف سی بلوچستان وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان اس جانب فوری نوٹس لے اور منشیات فروشوں کے خلاف فوری سخت کاروائی کی جائے بصورت دیگر ہم خود قبائلی حساب سے منشیات کے خلاف اڈوں پر جا کر اڈے بند کروائیں گے پھر جو بھی ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور جعفرآباد پولیس پر ہو گی۔

اس موقع پر سرکردہ محمد صدیق عمرانی نے انتظامیہ کو 15 دن کا ایلٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر 15 دن کے اند منشیات کے اڈوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو سب سیاسی جماعتوں سے مل کر آئندہ کا سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔