|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2022

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پارٹی کے پارلیمانی ارکان وزیراعظم عمران خان وژن آگے بڑھاتے ہوئے علاقے کوترقی کی راہ پرگامزن کررہے ہیں ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

وہ دن دور نہیں جب کوئٹہ کے شہری درپیش مشکلات ومسائل سے نجات پالیںگے ۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ صدر باری بڑیچ ،سینئر نائب صدر دائود پانیزئی ،سینئر نائب صدر عالم خان کاکڑ ،سید روح اللہ آغا اورحبیب کاکڑ نے پشتون آباد میں علاقائی مسائل سے متعلق اہلیان علاقہ کے ساتھ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ درپیش مسائل کی نشاندہی کرے ، پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی ارکان وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی جدوجہد کررہے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے ،کوئٹہ شہر میں عوام کو گیس ،بجلی سمیت مختلف مسائل کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام اپنی ذمہ داری بھی نبھائیں ۔