|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2022

مستونگ: مستونگ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار، میجر چوک پر موسمی گداگر ٹولیوں کی شکل میں نظر آتے ہیں،عوام اور تاجر برادری کو سخت مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق حسب روایت اس سال بھی گرمیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی سندھ اور بلوچستان کے گرم علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پیشہ ور گداگروں نے مستونگ کے مختلف علاقوں کا رخ کیا ہے۔بازار، بس اڈہ، اور خصوصا میجر چوک پر درجنوں بھکاری جس میں خواتین بچے اور بوڑھے شامل ہے۔

جو کوِئی بھی سودا سلف لینے جاتا ہے تو گداگروں کا ایک ٹولہ ان پر جمع ہو جاتا ہے جبکہ میجر چوک پر گاڑی کھڑی کرتے ہی بھکاریوں کا ایک جم غفیر گاڈی کو گھیر لیتے ہیں جو اپنی غریبی اور محرمیوں کی داستان سنا کر عوام کی جیبیں خالی کرتے ہیں۔

واضع رہے کہ شہر میں موسمی بھکاریوں کی یلغار سے نہ صرف دکانداروں کو اپنی کاروبار جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ خیرات کے اصل مستحقین کی بھی حق تلفی ہو رہی ہے۔

علاقے کی عوامی حلقوں اور میجر چوک کے تاجروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ سے اپیل کی ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لاکر عوام اور تاجر برادری کو نجات دلائے۔