|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2022

کوئٹہ: بلوچستان کے 15 اضلاع کی 103 یونین کونسلز میں 24 مارچ سے انسدادپولیو مہم کی خصوصی مہم چلائی جائے گی، مہم کے دوران 3لاکھ81ہزار517 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو حکام کے مطاق انسدادپولیو مہم کوئٹہ،پشین،چمن،قلعہ عبداللہ،چاغی،ڈیرہ بگٹی،جعفرآباد،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،موسی خیل،نصیر آباد،نوشکی،شیرانی،صحبت پور اور ژوب کی 103 مخصوص یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔

سات روزہ پولیومہم 24 تا 30 مارچ تک جاری رہے گی مہم کے لئے 2186 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان میں 1679 موبائل ٹیمیں 106 فیکسڈ سائٹ شامل ہیں اس کے علاوہ 123 ٹرانسزٹ پوائنٹس پر بھی بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلانے کی سہولت موجود ہوگی۔