تربت: کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد زخمی۔
گزشتہ شب جوسک کے قریب کار گاڈی اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے لیویز فورس کا اہلکار فضل ولد محمد اشرف سکنہ سری کہن اور امیر بخش ولد محمد کریم سکنہ جوسک زخمی ہوگئے، فضل کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ دوسرے زخمی کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔ ہسپتال زرائع کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔