خضدار: سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی و نمائندہ محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر ابابکر بلوچ نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا صوبے میں دوسرے پوزیشن پرآنااور پی ایم ڈی سی میں رجسٹر ہونا نہ صرف بلوچستان کے لئے اعزاز ہے بلکہ میڈیکل کے طلباء کے لئے بڑی خوشخبری ہے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو بہت جلد جھالاوان میڈیکل ہیلتھ سائنس یونیوسٹی کا درجہ دیں گے اعلی تعلیمی اداروں کا قیام ترقی کی علامت ہوتی ہیں اور یہ ادارے قوم کے اثاثے ہیں ان اثاثوں سے معیاری تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا نہ صرف اساتذہ و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بلکہ اس سلسلے میں طلبا کو بھی اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا پی ایم ڈی سی میں رجسٹر ہونے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ دور حاضر مقابلے کا دور ہے اس لئے میری طلبا سے گزارش ہے وہ مستقبل کے چیلنجز سے بھر پور نبرد آزما ہونے کے لئے ابھی سے تیاری کریں مستقبل میں ڈگریاں نہیں بلکہ معیاری تعلیم آپ کی بنیادی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ شعبہ طب سے وابستہ اساتذہ کرام یا طلبا جدید علوم کے حصول میں اپنا بھر پور کردار اداکریں اور تحقیق پر زوردیں انہوں نے کہا کہ میرے مشاہدے کے مطابق جھالاوان میں موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ان امراض کے پھیلاؤ پر بھی تحقیق ہونی چاہیے ان کا کہنا تھاکہ یہاں پر صحت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ڈاکٹر زسے پورے بلوچستان کو بہت ساری امیدیں وابسطہ ہیں بلاشبہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کو درپیش مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوں ان مسائل سے حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا۔
تقریب سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر منیر احمد بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں ماہر پروفیسروں کی نگرانی میں طلبا کو معیاری تعلیم کے حصول میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کی واضح مثال اس ادارے کے طلبا کا امتحانات میں نمایاں پوزیشن سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار اس خطے کا اہم ادارہ ہے جہاں ہونہار طلبا و طالبات کو طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے اس سے قبل یہ باصلاحیت طلبا غربت کی وجہ سے اعلی تعلیم کے صرف خواب دیکھتے تھے اس موقع پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ ضلعی منتظم صحت خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال خضدار ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی وائس پرنسپل جھالاوان میدیکل کالج خضدار ڈاکٹر عالم سجاد کر د سابق میئر میونسپل کارپوریشن خضدار میر عبدالرحیم کردصدرانجمن تاجران خضدار حافظ حمید اللہ مینگل سابق تحصیل ناظم محمد آصف جمالدینی محمد یونس گنگوسجاد زیب اقبال بلوچ صابر قلندرانی پروفیسر مان منصور ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈاکٹر حضور بخش عمرانی روشنائی سوشل آرگنائزیشن کے چیئرمین میر اشرف علی مینگل ڈاکٹر محمد انور بنگلزئی و دیگر موجود تھے۔
نمائندہ ہیلتھ بلوچستان نے کہا کہ حکومت عوام کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی اورصوبے میں میڈیکل کالجوں کو دور جدید کے طبی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہیں جھالاوان میڈیکل کا لج خضدار کے گزشتہ دوسالہ کارکردگی قابل فخر ہے کافی مسائل و مشکلات کے باوجود یہاں کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن لیکرثابت کردیا کہ وہ تعلیم کے میدان میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں ہمیں اپنے با صلاحیت طلبا و طالبات پر فخر ہے پر فخر ہے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ڈاکٹر منیر احمد سمالانی نے کہا کہ جھالاون میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی میں رجسٹر کرنے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ابابکر بلوچ داکٹر سنتوش کمار و دیگر اسٹاف اور کالج کے طلباء و طالبات کی انتھک محنت و کاوشیں قابل تعریف ہیں جن کی بدولت کالج کا پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن ممکن ہوا بعد ازاں مہمانوں و نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے