کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قومی تحریک میں شامل ہر فرد ہمارے لئے قابل احترام ہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کیڈرز قومی تشخص اور بقا پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر قومی و سیاسی و جمہوری عمل کا حصہ بن کر رہیں بلوچ طلبا قیادت کا ایک ساتھ ہونا اور قومی مسائل پر گفتگو کرنا ایک مثبت سیاسی پیش رفت ہے نیشنل پارٹی ہر سیاسی کارکن کی عزت کرتا ہے اور اس کی رائے کو اہمیت دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق کیڈرز کے عزاز میں نیشنل پارٹی کی جانب سے دیئے گے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ، ڈاکٹر اسحاق، نادر قدوس، جاوید بلوچ، زبیر بلوچ، محی الدین، حاجی عطا محمد بنگلزئی واحد رحیم، منیرجالب، بابل ملک، صدیق پانیزئی، ابرار برکت نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان اس وقت شدید سیاسی مسائل و مشکلات کا شکار ہے جس میں بلوچ قوم جماعتوں کا ایک ساتھ جدوجہد کرنا وقت و حالات کی بڑی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ سماج کو آپس میں دست و گریباں کردیا گیا ہے قومی و وطنی مفادات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے تمام قوتوں کو ایک دوسرے کا احترام ہوئے اپنی سیاسی عمل کو جاری رکھنا ہوگا انہوں نے کہاکہ کیڈرز کے ایک ساتھ ہونے کا مقصد مختلف سیاسی جماعتوں اور افراد کے درمیان بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھنا اور سیاسی قوتوں کو مشترکہ سیاسی و قومی مفادات کے لیے تیار کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہر سیاسی کارکن کی عزت و احترام کرتا ہے قطہ نظر کہ وہ کس سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے انھوں نے کھاکہ سیاست میں عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے اور مثبت سیاسی عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔