خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تین مختلف حادثات میں دو بچے جاں بحق بارہ زخمی تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کی موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار لیویز اہلکار غلام مصطفی ولد عبدالرحمان ساکن زیدی موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا کمسن بیٹا محمد یاسین ولد غلام مصطفی شدید زخمی ہوگیا
حادثہ کے فورا بعد بس میں آگ لگ گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرخضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب شاہوانی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی بعد ازاں زخمی بچے کو ٹیچنگ اسپتال خضدار میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کے مطابق دوسرے واقع میں وڈھ شہر میں تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین سالہ ایک جاں بحق دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ایک اور واقع میں گاسلیٹی چڑھائی کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں چار افراد کار کے اور چار مسافر وین کے زخمی ہوگئے جنہیں مقامی طور طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی روانہ کردیا گیا