پنجگور: پنجگور پاک ایران بارڈر جیرک کے مقام پر سیکورٹی فورسز پر راکٹ حملہ ایک ایف سی ملازم جاں بحق جبکہ تین سیکورٹی جوانوں سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے جیرک میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی ملازم عمرزادہ جاں بحق ہوگیا
جبکہ تین سیکورٹی اہلکار نائیک مقبول، سپاہی خلیل ،عامر عباس اور ایک سویلین زبیر زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔