|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2022

پنجگور :  نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے قومی وسائل کی لوٹ مار کا کسی کو اجازت نہیں دینگے ریکوڈیک ساحل بلوچستان عوام کی ملکیت ہے عوام کی مرضی و منشاء کے بغیر کسی خفیہ معاہدے قبول نہیں کرینگے نیش پارٹی بلوچستان اور ملک کے مظلوم اور محکوم طبقے کی نمائندی جماعت بن چکی ہے۔

پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوری اداروں کی فروغ اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے علاقائی بلوچستان کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس دوران نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ، تحصیل پنجگور کے صدر تاج نعیم بلوچ، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ، مرکزی کونسل کے رکن حاجی محمد ایوب دھواری، ضلعی خازن محمد عظیم بلوچ، عبدالطیف بلوچ، سابق کونسلر شبیر احمد بلوچ ضلعی لیبر سکریٹری عطاء اللہ بلوچ اور دیگر کارکنان موجود تھے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کارکن پارٹی کے اثاثہ ہیں انھیں کسی صورت مایوس نہیں کرینگے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ عوامی رابطہ مہم جاری کریں انے والا دور نیشنل پارٹی کا ہوگا انہوں نے کہا کہ نیشنل پرٹی کا دامن صاف ہے نیشنل پارٹی نے ایسا کوئی عمل ہیں کیا ہے۔

جس سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے نیشنل پارٹی کے خلاف گزشتہ چار سالوں سے مختلف محاز کھولے گئے ہیں انتقامی کاروائیوں نیںب اور ریب کے زرئعے نیشنل پارٹی کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن نیشنل پارٹی ماضی کی طرح اج بھی سرخ روح ہوا ہے اور مخالفین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی قومی وسائل کی لوٹ مار کسی کو اجازت نہیں دیگی ریکوڈیک سمیت ساحل بلوچستان پر بلوچستان کے عوام کی مرضی اور منشاء کے بغیر خفیہ معاہدوں کو کسی صورت قبول نہیں کریگی بلوچستان کے وسائل اور قومی دولت کا پہلا حق بلوچستان کے عوام کی ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قومی جمہوری جدوجہد بلوچستان سمیت پورے ملک کے مظلوم اور حکوم طبقات کی اواز بن چکی ہے جمہوری اداروں کی بحالی اور پارلمینٹ کی بالادستی نیشنل پارٹی سیاست کا محور ہے۔