تربت: یونیورسٹی آف تربت شعبہ سوشیالوجی کا بورڈ آف اسٹڈیز کا پہلا اجلاس پروفیسرڈاکٹرعبدالصبورکی زیرصدارت منعقد۔ یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ سوشیالوجی کا بورڈ آف اسٹڈیز کا پہلا اجلاس یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ فیکلٹی آف آرٹس، سوشل سائنسزاینڈ ہیومینٹیزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں سبجیکٹ ایکسپرٹ شعبہ عمرانیات جامعہ کراچی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نائلہ عثمان صدیقی، جامعہ تربت کے شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یٰسین،لیکچرار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت محترمہ مریم مجید اور فیکلٹی ممبران نورل برکت اور زاہد دوست نے شرکت کی۔ا پنے ابتدائی کلمات میں ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ نے اجلاس میں شرکت کرنے پر بورڈ کے ممبران کا باضابطہ خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجی سائنسدانوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاگیا۔
ا نہوں نے کہا کہ شعبہ سوشیالوجی میں طلبہ و طالبات کی داخلہ لینے کا رجحان بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔ ڈاکٹر محمد یٰسین نے ایجنڈہ آئٹمز بورڈ کے سامنے پیش کئے۔ بورڈ نے سوشیالوجی میں بی ایس پروگرام کے نصاب اور کورس کے مواد سمیت مختلف ایجنڈا آئٹمز پر بحث ومباحثہ کرکے انکونمٹایا۔ سبجیکٹ ایکسپرٹ ڈاکٹر نائلہ عثمان صدیقی نے نصاب اور کورس کے مواد کا جائزہ لے کراپنی تجاویزپیش کیں۔ انہوں نے سوشیالوجی میں بی ایس پروگرام کے لیے معیاری نصاب اور کورس کا مواد تیار کرنے پرڈین فیکلٹی اور سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ شعبہ عمرانیات کے پہلے بورڈ آف سٹڈیز کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے شعبے کے ڈین فیکلٹی اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دی۔ یونیورسٹی کوترقی دینے اور آئی ٹی سمیت دیگرشعبہ جات میں اصلاحات متعارف کرانے پر بورڈ ممبران نے اساتذہ کرام سمیت تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمدکی قائدانہ صلاحیتوں کوسراہا۔