|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

تربت:  کیساک میں المناک روڈ حادثے میں ایک خاتون جان بحق 10 زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو خون کی فوری فراہمی کے لیے اہل خانہ کی اپیل۔ پولیس زرائع کے مطابق کیساک کے مقام پر پک اپ گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جان بحق جبکہ حادثہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

پیک گاڑی میں سوار یہ لوگ پسنی سے شہرک جا رہے تھے کہ کیساک کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نذیر ولد بجار سمیت 10 خواتین زخمی جبکہ ایک خاتون جان بحق ہوگئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت لایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا اور طبعی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں کے اہل خانہ کے مطابق انھیں خون کی فوری ضرورت ھے، جو لوگ خون عطیہ. کرنا چاہتے ہیں وہ فورا ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچ جائیں۔