|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2022

ژوب: پارلیمانی سیکرٹری مائنز اینڈ منرل حاجی مٹھاخان کاکڑ، بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخیر محمد مندوخیل ایکسئین پی ایچ ای،تیمورشاہ اغا، سردار ناصرخان ناصر،عبدالستارخان کاکڑ،سردار عصمت اللہ میاں خیل،مولوی قطب الدین خوستی، جی ٹی اے صدر فتح خان مندوخیل،شاہ باران مندوخیل، ساجد عمران، فضل امین مندوخیل، نقیب اللہ بابر، عبداللہ جان کاکڑ و دیگر نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڑوب عوام کے ساتھ سابقہ دور حکومت میں انتہائی ظلم ہوا ہے سابق ایم پی اے نے 28 سال بلوچستان کے اہم وزارتوں میں ہوتے ہوئے ڑوب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار سالہ حکومت میں جتنا فنڈز ڑوب لایا ہے صوبائی اسمبلی کے ممبران آسکا اعتراف کررہے ہیں کہ حاجی مٹھا خان کاکڑ کو زیادہ فنڈز ملا ہے انہوں نے کہا کہ ڑوب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہا 10 ارب ڈالر مقروض تھے اب جو ریکوڈک پروجیکٹ کا معاہدہ ہوا ہے آس سے بلوچستان کو 25 فیصد شیر اور پانچ فیصد ریالٹی ملے گا تقریباً 180 ارب ڈالر بلوچستان کو ملے گا جس صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور یہ بلوچستان کی تاریخ میں ایک خوشحال کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام سے مخلص نہیں اور انہیں اربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ہیں اور حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانا اور ناکام کوشش کررہے ہیں ڑوب میں 15 ارب روپے کی لاگت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے مزید 15 ارب روپے کی منظوری سے ڑوب میں خوشحالی اور عوام کی تقدیر بدل جائے گی انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے نے میرعلی خیل روڈ کے 55 کلومیٹر کے ساڑھے چار ارب روپے بلاک کئے تھے سابق وزیر اعلی بلوچستان سے 2 ارب 70 کروڑ روپے منظور کر ائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ گستوئی مندوخیل نہایت پسماندہ اور غریب لوگ ہیں گستوئی روڈ پر ناقص تعمیراتی کام سے 80 کروڑ روپے کرپشن کمیشن کی نظر ہوئے ہیں موجود 24 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں بلکہ کام نہیں ہوا محکمہ فوری طور پر معیاری کام کریں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا ڑوب زنانہ ہسپتال پر دو دفعہ فنڈز نکالا گیا جو ناقص کام کے باعث حکومت کے کروڑوں روپے ضائع ہو ہوگئے ہیں سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین نے محکمہ ایریگیشن سے دو نمبر ڈانگو کی مد کروڑوں روپے ضائع کئے ہیں جو زمین پر کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ڑوب شہر کو ایک ماڈل سٹی بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڑوب کمشنری کے آسامیوں پر ڑوب قلعہ سیف اللہ اور شیرانی کے عوام کو برابری کی بنیاد پر حصہ دیا جائے گا کاکڑ خراسان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہورہا ہے جس علاقے میں ترقی خوشحالی آئے گی قمردین گیٹ وے کھولنے سے علاقہ مزید ترقی کی جانب گامزن ہوگا کبزئی روڈ پر جلد کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بلوچستان پر خصوصی توجہ دے رہا ہے انکے بدولت بلوچستان میں اربوں روپے کی لاگت ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے حالیہ لیویز کے پوسٹوں پر 380 نوجوان تعینات ہوئے ہیں جس سے بیروزگاری میں کمی اور غربت کا خاتمہ شامل ہیں ڑوب میں اربوں روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے جو بے شمار منصوبوں کا افتتاح کرنا مشکل ہوگیا ہیماہ رمضان کے بعد ڑوب شہر میں صفائی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔