|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2022

کوئٹہ: دفتر حلقہ بندی اتھارٹی / ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کوئٹہ کی حلقہ بندی کمیٹی نے لوکل کونسلز (میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور یونین کونسلز) کی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست جاری رکدی ہے۔

شیڈول کے مطابق حلقے کا کوئی بھی ووٹر ابتدائی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراض دفتر حلقہ بندی اتھارٹی (ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ سٹریٹ نمبر 01 برگنزہ ولاز) کوئٹہ میں مورخہ 29 مارچ تا 12 اپریل 2022ء داخل کرواسکتا ہے جن پر فیصلے 27 اپریل 2022ء تک کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں یہ بھی وضاحت کی جاتی ہے کہ کوئی بھی شخص ابتدائی حلقہ بندی کی فہرست اور نقشہ جات دفتر حلقہ بندی کمیٹی (ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سیلاچی سٹریٹ) سے مروجہ طریقہ کار کے تحت حاصل کرسکتا ہے۔