|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2022

حب: صاحبزادہ سلطان محمدعلی نے حب ریلی کا میدان مار لیا 37منٹ 50 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے حب جیپ ریلی کے چیمپیئن بن گئے جبکہ میر نادر علی خان مگسی نے 38 منٹ 20 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے دوسرے نمبر پر رہے صاحبزادہ سلطان محمد علی صرف 20 سیکنڈ سے مقابلہ جیت گئے خواتین پری پیڈ کیٹیگری میں ماہم شیراز نے میدان مار لیا ۔

تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی جے او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عنایت حسین نے رنرز اور ونرز کو ٹرافیاں پیش کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عنایت حسین نے کہا کہ حب جیپ ریلی جیپ ریلی کی دنیا میں ٹوئنٹی ٹوئنی میچ کی حیثیت رکھتی ہے اور موٹر اسپورٹس کے ذریعے ہم دنیا کو یہ دکھا رہے ہیں کہ گڈانی کے اس صاحل پر پہاڑ ریت اور سمندر ایک ہی پاکٹ میں موجود ہیں آئندہ اس جگہ انٹر نیشنل ریسرز بھی حصہ لیں گے حب کیمعروف کارو باری شخصیت عبداحمید رند نے میجر جنر عنایت حسین کو روائتی بلوچی پگڑی پہنائی