|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2022

تربت:  ٹریفک حادثے کے زخمیوں میں ایک اور خاتون جان بحق، دو کی حالت ابھی بھی تشویشناک، ایک زخمی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ گزشتہ شب کیساک کے مقام پر پک اپ گاڈی کے الٹنے سے دس خواتین اور گاڈی ڈرائیور زخمی جبکہ ایک خاتون جان بحق ہوا تھا، زخمیوں میں سے ایک اور خاتون جان بحق ہوگئی، گزشتہ شب ہی 7 شدید زخمیوں کو تربت سے کراچی علاج کے لیے منتقل کردیا گیا تھا.

جہاں دو خواتین کی حالت ابھی تک انتہائی تشویشناک ہے ان میں سے ایک سیریس حالت میں آئی سی یو میں ہے جبکہ ایک خاتون کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیاگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ پسنی سے فوتگی کے سلسلے میں فاتحہ خوانی کے بعد یہ لوگ ایک پک اپ گاڑی میں شھرک جارہے تھے جہاں کیساک کے مقام پر سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے ان کی گاڈی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔