گودار: ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا ہے کہ گوادر مستقبل میں میگا سٹی بننے جارہا ہے اس کہ ترقی میں ہم سب کو ملکر کردار اداکرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادر بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گوادر میگا سٹی کی ترقی میں گوادر بار کے کردار اور اہمیت کے عنوان پر منعقدہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے پروان چڑھنے اور سی پیک کا مرکز ہونے کی وجہ سے گوادر میگا سٹی بننے جارہا ہے اس حوالے سے گوادر بار کا یہ سمینار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ میگا سٹی کی ترقی میں جہاں دیگر اسٹیک ہولڈرز کا کردار اہم ہوتا ہے اس میں گوادر بار کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں ہم سب کو ملکر حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
بالخصوص وکلاء برادری کا ترقی کے عمل میں شراکت داری کسی بھی بڑے شہر کی تعمیر میں قانونی تقاضے پورے کرنے اور معاونت کی فراہمی کو سہل بنایا سکتی ہے۔ وکلاء معاشرے کے کریم ہوتے ہیں انصاف کی فراہمی میں بار کلیدی کردار اداکرتا ہے گوادر شہر کی بطور میگا سٹی بننے کے عمل میں وکلاء کی گائیڈنس سے ہمیں آگے بڑھنے میں آسانی پیداہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تعمیر کا جذبہ کسی بھی ادارے یا معاشرے کی سمت کو درست کرتا ہے ہمیں ہر چیز کو تعمیری سوچ کے پیش نظر دیکھنا چاہیئے تاکہ اس کا نتیجہ مثبت نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوادر بار کو آن بورڈ لیگی، قانونی معاونت حاصل کرنا ہو یا مشاورت گوادر بار سے گائے بگائے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے رہنمائی لی جائے گی۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گوادر بار کے صدر عبیداللہ ایڈووکیٹ، سابقہ صدر آصف رحیم ایڈووکیٹ، شے خالد حسین ایڈووکیٹ، شبیر احمد رند ایڈووکیٹ اور اے ڈی پی پی گوادر احسان برکت نے کہا کہ گوادر بار کریم آف سوسائٹی ہے کسی بھی ملک اور شہر میں وکلاء کی معاونت قانونی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کو آسان بناتی ہے گوادر ایک ابھرتا ہوا شہر بننے جارہا ہے یہاں مستقبل میں قانونی حوالے سے لا گریجویٹ کی ضرورت پیش آسکتی ہے نئے رولز بنانے ہوں یا ریگولیشن کا نفاذ کرانا ہو وکلاء کا کردار اہم ہوتا ہے۔
جس سے ترقی کے عمل میں قانونی معاونت ناگزیر بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بار گوادر شہر کی ترقی کے تناظر میں قانونی مشاورت اور قانونی مدد کی فراہمی کے لئے ہر طرح سے تیار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر شہر کی ترقی کے تناظر میں جو دیگر اسٹیک ہولڈر ہیں جس میں ضلعی ایڈمنسٹریشن یا دیگر ادارے شامل ہیں وہ گوادر بار کو بھی ترجیح دیں۔
تاکہ ترقی کے عمل میں گوادر بار کا بھی کردار شامل ہو۔ سمینار میں صدر کیچ بار عبدالطیف ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر الفت حسین کے علاوہ گوادر بار کے وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سیمینار کے نظامت کے فرائض گوادر بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری معراج علی ایڈوکیٹ نے اداکئے۔